امریکا کا سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالرز امداد دینے کا اعلان

امریکا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف مد میں پاکستان کو اب تک 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کرچکا ہے، اعلامیہ

فوٹو فائل

امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مزید تین کروڑ ڈالرز فنڈز دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف مد میں پاکستان کو اب تک 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کرچکا ہے۔

امدادی رقم میں اضافے کا اعلان امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے ضلع شکار پور میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے متاثرین میں خیمے، بیت الخلا اور حفظان صحت کی کٹس بھی تقسیم کیں۔
Load Next Story