عمران خان کو لاہور میں گھڑی چور کے نعروں کا سامنا

عمران خان کے ساتھ چلنے والے شخص نے نعرے لگانے والے وکیل کو دھکا بھی دیا

فوٹو اسکرین گریپ

لاہور بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گھڑی چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین لانگ مارچ میں شرکت کے لیے وکلا کے پاس پہنچے اور انہوں نے ملاقات کر کے وکلا کو حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی دعوت دی۔


عمران خان جب واپس روانہ ہورہے تھے تو دروازے کے قریب کچھ افراد نے انہیں دیکھ کر گھڑی چور ، گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر عمران خان کے پروٹوکول میں شامل محافظوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا۔ ذرائع کے مطابق نعرے لگانے والا وکلا کا دوسرا گروپ تھا، جس پر پی ٹی آئی کے حامی گروپ نے نعرے لگانے والے شخص کو دھکا بھی دیا۔
Load Next Story