آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورکرانے جارہے ہیں شیخ رشید

اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید

نومبرمیں آر یا پار ہوجائے گا، شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔


انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہےکمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دےگا۔اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملےگی۔
Load Next Story