ایلون مسک ٹوئٹرکے مالک بن گئے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال برطرف
ایلون مسک نے رواں سال ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ کیا تھا
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔
ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراگ اگروال،چیف فائنانشل آفیسر اور لیگل پالیسی کے ہیڈ کو برطرف کردیا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر پراگ اگروال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کوخریدنے سے انکار کردیا تھا۔
امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدے پر باضابطہ عمل کرنے کے لیے ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی۔ایلون مسک نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر خریدنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی تہذیب کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہو جہاں صحت مندانہ انداز میں مختلف عقائد پر بات چیت کر سکیں۔