وفاق ادائیگیاں روک کر کے پی میں مالی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے شوکت یوسفزئی
چند وزارتوں کی خاطر مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم لیڈروں کی زبان بند ہو چکی ہے، صوبائی وزیر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، وفاق ادائیگیاں روک کر صوبے میں مالی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہمارا احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہوگا، عمران خان کی کال دینے پر امپورٹڈ حکمرانوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حکمرانوں نے خود این آر او لے لیا اور غریب عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں دھکیل دیا۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کی کرمنل سوچ کی وجہ سے ملک انتشار کا شکار ہے، حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے ملک کو
نقصان پہنچ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہے، چند وزارتوں کی خاطر مولانا سمیت پی ڈی ایم لیڈروں کی زبان بند ہو چکی ہے۔