آصف زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات سندھ حکومت میں متحدہ کی ممکنہ شمولیت پرغور
ایم کیوایم کے حلقے کہہ رہے ہیں کہ حتمی مشاورت میں دوسے تین روز مزید لگ سکتے ہیں۔
KARACHI:
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے منگل کی شب بلاول ہاؤس میں سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم میں جاری مذاکراتی عمل اور ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت کے امور پرغورکیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمنٰ ملک جلدگورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے ،دونوں جماعتوں میں بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،ایم کیوایم کی قیادت میں سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت سے متعلق امور پر مشاورت کاسلسلہ جاری ہے اور ایم کیوایم کے حلقے کہہ رہے ہیں کہ حتمی مشاورت میں دوسے تین روز مزید لگ سکتے ہیں۔