ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے طارق پاشا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر
طارق پاشا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نوٹی فکیشن جاریا
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریونیو اور نیٹ کو وسعت دینے کے لیے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو معاونِ خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو فوری طور پر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق پاشا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ طارق پاشا سابق چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ذرائع کے مطابق طارق پاشا بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ملک میں ٹیکس ریونیو بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سمیت ٹیکس پالیسی بارے معاونت کریں گے۔