لاہور ہربنس پورہ میں جائیداد کےتنازع پر جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

جاں بحق ہونےوالوں میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں جن کی شناخت علی ،رفاقت ،عمر اور اکرم کے ناموں سے ہوئی

جاں بحق افراد کی لاشیں شالامار جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

ہربنس پورہ میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے میں باپ بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی گلی نمبر 18 میں جائیداد کے تنازع پر دوگروپوں کے درمیان تصادم میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےنتیجے میں گولیاں لگنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ چار افراد نے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونےوالوں میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں جن کی شناخت علی ،رفاقت ،عمر اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے ،جاں بحق افراد کی لاشیں شالامار جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Load Next Story