حارث رؤف نے نیدر لینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا

باؤنسر کے باعث بیٹر کے چہرے پر کٹ لگا ہے، رپورٹ

باؤنسر کے باعث بیٹر کے چہرے پر کٹ لگا ہے، رپورٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جارحانہ بالنگ نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنر بس ڈی لیڈز فاسٹ بولر حارث رؤف کی باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بیٹر کے چہرے پر آنکھ کے نیچے کٹ لگا ہے جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین کے یارکر نے افغان اوپنر کو اسپتال پہنچادیا


قبل ازیں نیدر لینڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ میں ایک بار مد مقابل آئی ہیں جہاں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔





 
Load Next Story