لاہور میں 3 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق
عمارت میں واقع ایک دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا
لاہور:
بکرمنڈی میں واقع 3 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں واقع 3منزلہ کاروباری عمارت میں واقع ایک دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی عمارت میں گراؤنڈ فلور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ پہلی منزل پر موجود 3افراد آتشزدگی سے بچنے کے لئے اوپری منزل پر چلے گئے جہاں وہ زہریلے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد عمر، وقاص اور حسن نامی تینوں جاں بحق افراد کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کی وجہ شارٹ سرکٹ نظر آتی ہے تاہم مزید تفتیش کے لئے پولیس نے دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔