اسلام آباد دھرنے کیلیے این او سی میں تاخیر توہین عدالت ہوگی پی ٹی آئی
اسلام آباد انتظامیہ نے جو معلومات مانگی تھیں وہ فراہم کردیں، فوری طور پر این او سی جاری کیا جائے، پی ٹی آئی
تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد دھرنے جلسے کے لیے این او سی فوری طور پر جاری کیا جائے ورنہ تاخیر توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے یا دھرنے کے مقام کے تعین کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کے خط کا جواب دے دیا۔ خط کا جواب صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی جانب سے دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 اکتوبر کو بذریعہ خط تحریک انصاف اسلام آباد سے کچھ معلومات مانگی تھیں، انتظامیہ کو مطلوب معلومات مہیا کی جا چکی ہیں، انتظامیہ فوری طور پر پُرامن جلسے/دھرنے کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرے۔
علی نواز اعوان نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تاخیر توہینِ عدالت کے زمرے میں آئے گی۔