عمر کوٹ میں ہندوؤں نے مقامی ہندو کے گھر پیدا ہونیوالے عجیب الخلقت بچے کو’’بھگوان‘‘ کا درجہ دیدیا
بچےکو دیکھنےکیلئے ہندوؤں کی بڑی تعداد ناروکولہی کے گھر پہنچی اور انہوں نے اسے بھگوان کا درجہ دیکر مذہبی رسومات ادا کیں
BERNE:
تحصیل کنری کے رہائشی ایک ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے عجیب الخلقت بچے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا اورمقامی ہندوؤں نے تو اسے بھگوان کا درجہ ہی دے ڈالا۔
عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں واقع گاؤں سيد غلام حيدر شاہ کے رہائشی نارو کولہی کے ہاں گزشتہ روز ایک عجیب الخقلت بچہ پیدا ہوا، بچہ اپنی پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد چل بسا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی وقت سے پہلے پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ انتہائی کمزور تھا، اس کے علاوہ چند پیچیدگیوں کی وجہ سے اس کی جسمانی ساخت بھی عام بچوں سے مختلف تھی، جس کی وجہ سے اس کے بچنے کی امید انتہائی کم تھی ۔
دوسری جانب بچے کو دیکھنے کے لئے ہندوؤں کی بڑی تعداد سيد غلام حيدر شاہ پہنچی اور انہوں نے اسے بھگوان کا درجہ دے کر مذہبی رسومات ادا کیں ، اس موقع پر انہوں نے مردہ بچے پرلاکھوں روپے چڑھاوے کے طورپر چڑھائے، بچے کے والد نارو کولہی کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ ہمارے لئے ''بھگوان گنیش اور ہنومان'' کا تحفہ ہے،وہ اور اس کی بیوی اپنے گھر شری گنیش کی پدائش پر بہت خوش ہیں جبکہ پنڈتوں نے بھی اس بچے کی پیدائش کو ان کے لئے خوش بختی کی علامت اور نیک شگون قرار دیا ۔