کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 2 روزکے لئے بند

کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کے بجائے جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن

قادرپور گیس فیلڈ سے فراہمی کم ہونے کے باعث 48 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا کہا گیا۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے شیڈول سے ہٹ کر 2 روز کے لئے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کم ہونے کے باعث معمول کے شیڈول سے ہٹ کر 24 گھنٹوں کے بجائے 48 گھنٹوں کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اب کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کے بجائے جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کو صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق بند ہونا تھے لیکن سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے شیڈول میں ردوبدل کے بعد اب تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
Load Next Story