ایاز صادق کو وزارت قانون وانصاف کا قلمدان دے دیا گیا

ایاز صادق اقتصادی امور کے وزیر بھی ہیں

سردار ایاز صادق کو وزیرقانون وانصاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا:فوٹو:فائل

سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا قلمدان دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا وزیر مقرر کردیا۔ وہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔سردار ایاز صادق اقتصادی امور کے بھی وزیر ہیں۔


مزید پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

سابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اعظم تارڑ نے جونئیر ججز تعیناتی پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔

 
Load Next Story