راولپنڈی میں 7 روز کے دوران کیش وین لوٹنے کا دوسرا واقعہ
نصیر آبد میں کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،پولیس
نصیر آبد میں کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نجی بینک کے لیے کیش وین سے نقدی نکال کر بینک منتقل کی جارہی تھی کے اسی دوران ملزمان نے واردات کردی،ملزمان کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ عبدالوحیدجاں بحق جبکہ دوسرا سیکورٹی گارڈ عمر پستول کے بٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نےواقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ لوٹی ہوئی رقم کا تخمینہ لگانے کے لیے پولیس نجی سیکورٹی کمپنی سے رابطے میں ہے۔
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقاتی ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں۔