پہلے بھی کہا ہےعمران خان کے رجیم چینج  الزامات میں کوئی سچائی نہیں امریکا

مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آئینی جمہوری اصولوں پر علمدرآمد پریقین رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔
Load Next Story