لاہور رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار

واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی، زخمی اسپتال منتقل

(فوٹو فائل)

شاہدرہ کے علاقے میں ملزم رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں تیزاب گردی کا عاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ملزم مشتاق مسیح نے رشتہ دینے سے انکار پر طیش میں آکر لڑکی اور اس کے گھر والوں پر تیزاب پھینک دیا۔


پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مزاحمت کرنے پر ملزم مشتاق مسیح نے لڑکی کی والدہ نصرت بی بی، والد صادق مسیح اور 32 سالہ بھائی راشد مسیح پر بھی تیزاب پھینکا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ تیزاب گردی کا شکار بننے والے چاروں افراد کو علاج کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story