’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا فواد خان
شوٹنگ کے آغاز سے قبل میرا وزن 75 کلو تھا اور فلم کے لیے مجھے 100 کلو تک وزن بڑھانا تھا، اداکار
'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ہیرو فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کو صحت کے مسائل درپیش تھے اور ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
فواد خان نے حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ 'رولنگ اسٹون' کو انٹرویو دیا جس میں اداکار نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران وزن بڑھانے کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسٹار اداکار نے بتایا کہ شوٹنگ کے آغاز سے قبل میرا وزن 75 کلو تھا اور فلم کے لیے مجھے 100 کلو تک وزن بڑھانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں 17 برس کی عمر سے ذیابیطس ون کا مریض ہوں، اسی لیے مجھے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن فلم کے لیے میں نے ناچاہتے ہوئے وزن بڑھایا اور وزن بڑھنے کے باعث گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
فواد خان نے کہا کہ مجھے مولا جٹ کے کردار کا شوق تھا، اسی لیے وزن بڑھایا جس سے میری جسمانی صحت متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے اور صرف پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔