حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کافی حد تک برف پگھلی ہے مولانا سمیع الحق

امکان ہے ایک دو روز میں بات چیت دوبارہ ہوگی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں دور کریں گے، مولانا سمیع الحق

بدامنی کو امن میں تبدیل کرنے کے لئے محنت کرنا ہوگی، انشا اللہ ملک میں جلد امن بحال ہوگا، پروفئسر ابراہیم فوٹو؛فائل

KARACHI:
طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آج حکومتی اراکین اور طالبان شوریٰ کے درمیان 7 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کافی حد تک برف پگھل گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر حکومتی کمیٹی کے ہمراہ طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے بعد پشاور واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتےہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین، طالبان شوریٰ اور طالبان کمیٹی نے تقریبا7ً گھنٹے تک مذاکرات کئے جس میں طالبان کے اہم رہنما بھی شریک تھے اور اس دوران فریقین نے ایک دوسرے کو غور سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مذاکرات سے حکومت اور طالبان کے درمیان کافی حد تک برف پگھلی ہے اور ہماری کوشش ہے مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہ ہو۔


مولانا سمیع الحق نے کہا کہ فریقین امن مذاکرت کو مثبت دیکھتے اور ضروری سمجھتے ہیں، طالبان شوریٰ اورحکومتی کمیٹی چاہتی ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں اور امکان ہے ایک دو روز میں بات چیت دوبارہ ہوگی۔

اس موقع پر پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ بدامنی کو امن میں تبدیل کرنے کے لئے محنت کرنا ہوگی انشا اللہ ملک میں جلد امن بحال ہوگا، قوم دعا کرے کہ امن کے لئے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں۔
Load Next Story