مشرف غداری کیس میں قانونی ٹیم کو 2 کروڑ روپے سے زائد فیس ادا کی وزارت داخلہ
حیرت انگیز طور پر ٹیم کے اہم ترین رکن اکرم شیخ صرف 999 روپے فیس وصول کر رہے ہیں
وفاقی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے پر حکومت نے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم قانونی ماہرین کو فیسوں کی مد میں ادا کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس لڑنے والے 14 حکومتی قانونی ماہرین کو دو ٹیموں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک "آئینی اور دوسری استغاثہ ٹیم" ہے جب کہ بعض ماہرین کو دونوں ٹیموں میں شامل ہونے کی وجہ سے دو، دو فیسیں ادا کی ہیں۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر قانونی ماہرین کو 2 کروڑ 5 لاکھ 999 روپے فیس ادا کی گئی ہے اور حیرت انگیز طور پر ٹیم کے اہم ترین رکن اکرم شیخ صرف 999 روپے فیس وصول کر رہے ہیں جب کہ سب سے زیادہ فیس وصول کرنے والے ناصرالدین خان نیر ہیں جنہیں ایک کروڑ روپے فیس ادا کی گئی ہے۔
فیس کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں:
[infogram url="https://infogr.am/musharraf-case-prosecution-payout" height="800"]