تجدیدی فیس ٹیلی کام کمپنیوں سے 95 ارب روپے وصول
ٹیلی نار 15 کروڑ 40لاکھ، یوفون ایک کروڑ 20 لاکھ، زونگ سے ایک ارب 88 کروڑ روپے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے لائسنسوں کی تجدیدی فیس کی مد میں 2 آپریٹروں سے 16 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کر لیے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے این جی ایم ایس کی لائسنسوں کی تجدید ی فیس کی پہلی سالانہ قسط کی مد میں 2 آپریٹروں سے 16 کروڑ 60 لاکھ روپے (0.74 ملین امریکی ڈالرکے مساوی) وصول کر لیے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ سے (15 کروڑ 40 لاکھ روپے) اور پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) ایک کروڑ 20 لاکھ روپے وصول ہوئے ہیں۔
اگست 2022 میں پی ٹی اے نے سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ) سے سال 2022 میں اس کے لائسنس کی تجدید کی فیس کے 50 فیصد کی یکمشت ادائیگی کی مد میں ایک ارب 88 کروڑ روپے (8.76 ملین امریکی ڈالرکے مساوی) وصول کیے تھے۔
پی ٹی اے نے 2021 سے اب تک اے جے اینڈ کے اور جی بی میں سیلولر موبائل لائسنس کی تجدید اور اسپیکٹرم نیلامی سے 9 ارب اور 57 کروڑ روپے (54.66 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) وصول کیے ہیں۔