اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا
کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا،حکومتی ذرائع
لاہور اورنج ٹرین کی طرز پر کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ دورے کے دوران اے ائی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدے اور چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا بھی امکان ہے۔