پلواما حملے پر تبصرہ جرم بن گیا مسلمان طالبعلم کو 5 سال قید کی سزا

انجینئرنگ کے طالب علم فیض رشید پہلے ہی ساڑھے تین سال سے جیل میں ہیں

مسلمان طالب علم کو پلواما واقعہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا:فوٹو:فائل

بھارت میں پلواما حملے پر تبصرہ کرنے کے 'جرم' میں مسلمان طالب علم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کی خصوصی عدالت نے انجینئرنگ کے 22 سالہ مسلمان طالب علم فیض رشید کو 5 سال قید اور25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


پلواما واقعہ کے وقت فیض رشید کی عمر 19 سال تھی اور انہوں نے فیس بک پرپلواما واقعہ سے متعلق پوسٹ شئیر کی تھی۔ پولیس نے پوسٹ کے فوری بعد فیض رشید کو گرفتار کرلیا تھا اور وہ ساڑھے تین سال سے جیل میں ہیں۔

بھارت کی جانبدار عدالت نے فیض رشید پر 2019 میں ہونے والے پلواما واقعہ پرخوشیاں منانے اور خوشی کے اظہار میں سوشل میڈیا پر 24پوسٹس شئیر کرنے کا الزام عائد کیا۔
Load Next Story