دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن جاں بحق

لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں

فوٹو : ایکسپریس نیوز

چمالنگ کے علاقے اکرام بورڈ میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔


ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی شناخت اختر محمد ولد خیر محمد اور نقیب اللہ ولد نصیب اللہ بارک زئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی۔

لاشیں کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔
Load Next Story