سوات میں زیر تعمیر عارضی پل ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق
کالام بوڈئی کمر کے مقام پر سیلاب کے باعث ٹوٹنے والے پل کی جگہ عارضی پل بنایا جارہا تھا
کالام بوڈئی کمر کے مقام پر زیرتعمیرعارضی پل ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث ٹوٹنے والے پل کی جگہ عارضی پل بنایا جارہا تھا کہ اس دوران پل ٹوٹ گیا اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پل ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والا شخص الخدمت کا رضا کار تھا اور ان کی پہچان محمد ایاز خانحیل سے ہوئی ہے۔