جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے احتشام علی اور تصور علی کو شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث پایا

—فائل فوٹو

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے زیر حراست ملزمان احتشام علی اور تصور علی کو شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر / ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث پایا۔


حکام کے مطابق ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story