اگرعمران خان ہائیکورٹ کو پرامن رہنے کا یقین کراتے ہیں تواسلام آباد آنے دیا جائےگا رانا ثنا اللہ
سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہائیکورٹ کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو اسلام آباد آنے دیا جائے گا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کواسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کرے گی؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں: لانگ مارچ کا نیا شیڈول، 11 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہے تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔
کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے؟کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔