انشورنس کی رقم کیلیے حاملہ بیوی کو قتل کرنے پر شوہر کو 30 سال قید

340 میٹر بلند چٹان پر مسکراتے ہوئے سیلفی لی اور حاملہ بیوی کو دھکا دیدیا

سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کو 3540 میٹر بلند چٹان سے دھکا دیدیا؛ فوٹو: ٹوئٹر

ترکی میں سفاک شوہر نے انشورنس کی رقم کے لیے اپنی حاملہ بیوی کو پہاڑ سے دھکا دے کر ہلاک کردیا لیکن جرم چھپ نہ سکا اور مجرم ثابت ہونے پر قاتل شوہر کو 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جون 2018 میں سفاک اور لالچی شوہر نے ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر اپنی حاملہ بیوی سمرا ایسل کے ساتھ مسکراتے ہوئے سیلفی لی اور اچانک اہلیہ کو دھکا دے کر نیچے پھنیک دیا۔

بے رحم شوہر ہاکان ایسل نے اداکاری کرتے ہوئے وہاں موجود سیاحوں کو بتایا کہ بیوی کا پاؤں پھسل گیا تھا۔ اس نے خود کو غزدہ ظاہر کیا اور کچھ عرصے بعد انشورنس کمپنی سے بیوی کی ہلاکت پر 25 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم کا کلیم جمع کرایا۔


پولیس کو سمرا کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ اونچائی سے خوف زدہ ہوتی تھی اور زندگی میں کبھی اس جگہ نہیں جاتی تھی جہاں اونچائی کا خطرہ ہو۔ ہمیں اندازہ نہیں کہ اس کا شوہر اس حالت میں جب کہ وہ حاملہ تھی اتنی بلندی پر کیوں لے کر گیا۔

اہل خانہ کے بیان کے بعد پولیس کو شک گزرا اور اس واقعے کو محض ایک حادثے کے بجائے سنگین جرم کے تناظر میں دیکھا جانے لگا۔ اسی دوران انشورنش کی رقم کے کلیم پر پولیس کا شوہر پر شک مزید گہرا ہوگیا۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انشورنس کمپنی نے رقم دینے کے پروسس کو روک دیا۔ شوہر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے پہلے تو جرم سے انکار کیا لیکن جیسے جیسے شواہد سامنے آتے گئے اس کے پاس اپنا گناہ قبول کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ بچا۔

عدالت نے شواہد اور گواہوں کی روشنی میں حاملہ بیوی کو 304 میٹر چٹان سے نیچے پھینک کر قتل کرنے کے جرم میں سفاک شوہر کو 30 سال قید کی سزا سنادی۔
Load Next Story