انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2 روپے پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 10پیسے گھٹ گئی، انٹربینک میں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

یورو، برطانوی پاؤنڈ، یواے ای درہم، سعودی ریال کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

روپے کی قدر میں اضافے کا سفر جاری ہے اور بدھ کوانٹر بینک میں ڈالر 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگیاجبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2روپے پر پہنچ گیا۔


کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت خرید 98روپے سے کم ہوکر97.95روپے اور قیمت فروخت 98.10 روپے سے کم ہو کر98.05روپے ہو گئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.95 روپے سے کم ہو کر99.90روپے اور قیمت فروخت 100.20روپے سے کم ہو کر100.10روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز روپے کے مقابل یورو کی قدر میں بھی50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 139.25 روپے سے کم ہو کر138.75روپے اور قیمت فروخت 139.75 روپے سے کم ہو کر 139.25روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 166.50روپے سے کم ہو کر 166.40 روپے اور قیمت فروخت 167 روپے سے کم ہو کر166.90روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یو اے ای درہم اورسعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 510پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید 27.55روپے سے کم ہو کر27.50روپے اور قیمت فروخت 27.85روپے سے کم ہو کر27.75روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 26.90روپے سے کم ہو کر 26.85روپے اور قیمت فروخت 27.15 روپے سے کم ہو کر 27.10روپے پر اگئی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی خریداری کا فرق 2روپے ہوگیا ہے۔
Load Next Story