عالمی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا معاہدے طے

پنجاب زرعی منصوبے پر20کروڑ،خیبر پختونخوا دیہی رسائی پراجیکٹ کیلیے 30 کروڑ ڈالر دے گا

سیکریٹری وزارت اقتصادی امور اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے منصوبوں پر دستخط کیے (فوٹو فائل)

عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اورخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے پاکستان کو مجموعی طور 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے پر 20 کروڑ ڈالرجبکہ خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے 30کروڑڈالر فراہم کرے گا۔


وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے 200 ملین امریکی ڈالر مالیتی پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبیاور 300 ملین امریکی ڈالر مالیت کیخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ کل 500 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ان دوما لیاتی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے عالمی بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔
Load Next Story