کراچی مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کے 5 ارکان گرفتار
ملزمان پر ملکی معیشت تباہ کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے کا شبہ، تفتیش شروع
شہر قائد میں جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے کرنسی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے بتایا جاتا ہے ، جو غیر ملکی ایجنسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے ۔ کھوکھرا پار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان بچت بازاروں اور دیگر مارکیٹوں میں جعلی نوٹ پھیلانے کا کام کر رہے تھے ۔
پولیس کے مطابق سرگرم گروہ جعلی نوٹ مختلف مارکیٹوں اور بچت بازاروں میں پھیلایا کرتا تھا ۔ گرفتار ملزمان سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد جعلی روپے برآمد کیے گئے ہیں جس میں ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ شامل ہیں ۔حراست میں لیے گئے ملزمان میں احمد جمیل ، نوید ، ریحان ، معین الدین ، اور اویس شامل ہیں ۔ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر کسی غیر ملکی ایجنسی کے ایجنڈے پر پاکستان کی معیشت کی تباہی کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔ ان کے پیچھے کون سے عناصر ہیں، اس بات کا بھی بہت جلد پتا لگا لیا جائے گا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔