لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکالا

بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کر دینے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا

پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری ہونے والا جوتا ڈھونڈ نکالا۔

شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری محمد اقبال کی شکایت پر جوتا ڈھونڈ کران کے حوالے کردیا۔




انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق پولیس نے چوری ہونے والا جوتا شہری کی چھت سے برآمد کیا۔ پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کردینے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Load Next Story