نیب کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں میں گرفتار کیا جائے گا

فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نیب کے مطابق نیب انوسٹی گیشن ٹیم کی بریفنگ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ گرفتار کیا جا سکے جس پر نیب ہیڈ کوارٹر نے ہدایت کی کہ 15 دنوں میں شواہد حاصل کرکے گرفتاری یقینی بنائی جائے۔


نیب لاہور نے ایل ڈی اے سمیت دیگر سوسائٹیز کو مراسلے لکھ رکھے ہیں اور ایل ڈی اے کو 17 اکتوبر کو مراسلہ لکھ کر تفصیلات مانگی ہیں۔

عثمان بزدار کے نام پر موجود پراپرٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع ہیں، سابق وزیراعلیٰ پر نجی ہوٹل کو غیر قانونی لائسنس دینے میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

عثمان بزدار کو تفتیش کے لیے نیب لاہور میں طلب کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں انہیں دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ وکیل عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
Load Next Story