انتر بینک میں ڈالر کی قدرمیں51 پیسے کا مزید اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا

فوٹو: فائل

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمزید 51پیسے کے اضافےسے 221.94روپے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 75پیسے کے اضافے سے 227.75روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 77پیسے کے اضافے سے 222.20روپے کی سطح پر بھی رہی۔


ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے پانچویں بار شرح سود 75بیسسز پوائنٹس بڑھانے سے دنیا بھر میں ڈالر مزید تگڑا ہونے اور درآمدات کے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح, چین کی جانب سے پاکستان کے لیے مطلوبہ ذرمبادلہ کا بندوبست نہ ہونے اور واجب الادا قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے سے متعلق کوئی مثبت اطلاع موصول نہ ہونے اور حکومت کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر تک کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی اجازت سے زرمبادلہ کی طلب میں اضافے کا رحجان رہا جس سے ڈالر پورے دن اڑان بھرتا رہا۔

 
Load Next Story