ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف مئوثر ایکشن لیا جائے صدر وزیر اعلیٰ سندھ کو فون پر ہدایت

کراچی میںقیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سیکیورٹی ادارے کارکردگی مزید بہتر بنائیں

کراچی میںقیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سیکیورٹی ادارے کارکردگی مزید بہتر بنائیں (فوٹو ایکسپریس)

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر ایکشن لیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کارروائی کو جاری رکھا جائے، وہ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو کراچی میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا، صدر زرداری نے کہا کہ کراچی میں قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،


شہر میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر اور مربوط ایکشن لیا جائے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،صدر نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور امن و امان کے حوالے سے صدر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا ،

صدر نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کے لیے اتحادی اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے،بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے مؤثر پلان ترتیب دیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے، رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔

 
Load Next Story