سعودی عرب کی عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت

تشدد، انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی وزارت خارجہ

پاکستان کونقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کیخلاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کے امن اور استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان اورپاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔




سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی، ہرقسم کے تشدد اور دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story