تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارخاتون ہلاک

پولیس کے مطابق متوفیہ فیڈرل بی ایریا بلاک9یاسین آباد کی رہائشی تھی

ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار سوزوکی ہائی روف نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار50سالہ شاہ جہاں بی بی جاں بحق ہوگئی۔ فوٹو: فائل

شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار سوزوکی ہائی روف نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار50سالہ شاہ جہاں بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی، پولیس کے مطابق متوفیہ فیڈرل بی ایریا بلاک9یاسین آباد کی رہائشی تھی۔
Load Next Story