ٹی20 ورلڈکپ پاکستان سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے

گروپ بی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے

گروپ بی میں پاکستان 4 پوائٹنس کے ساتھ 3 پوزیشن پر قابض ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔

قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔

پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں

بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمبابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کو شکست، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار


اسی طرح جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاداب نے 20 انٹرنیشنل کون سا اعزاز اپنے نام کرلیا

اگر بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

Load Next Story