کراچی کھیلوں کو فروغ دینے کیلیے مربوط لائحہ عمل تیار
قبضہ شدہ گراؤنڈز کو واگزار کرایا جائے گا، فنڈز آئندہ ماہ تک مل جائیں گے،آفیشلز
پی ایس بی نے سندھ اسپورٹس بورڈ اور کراچی انتظامیہ کے تعاون سے شہر قائد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے مربوط لائحہ عمل تیار کرلیا۔
پی ایس بی کے ڈی جی اختر گنجریلا اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے درمیان ملاقات میں فیصلوں کے تحت مختلف میدانوں کو ماڈل اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جائے گا، کراچی انتظامیہ قبضہ شدہ کھیلوں کے میدانوں کو واگزار کرائے گی،وہاں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے پی ایس بی فنڈز مہیا کرے گی، علاوہ ازیں وزیر اعظم کی ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لاکر صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پی ایس بی پروگرام کے تحت کراچی میں اسپورٹس اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔
مزید برآں کوچنگ سینٹر کے ہاسٹل کو اپ گریڈ کرتے ہوئے تعمیرات کی جائیں گی، جس سے بیرون شہر سے آنیوالے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترسہولیات میسر آسکیں گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ لیاری کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے اور وہاں سے تعلق رکھنے والے نوعمر باکسرز کیلیے قومی تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گا، فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، بیچ ملاکھڑا اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے، پی ایس نے تھر اور لیاری کے کھلاڑیوں کو دورئہ اسلام آباد کی بھی دعوت دی،مذکورہ پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پی ایس بی آئندہ ماہ تک ضروری فنڈز جاری کردے گا۔