لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف لیا
لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکز سبزہ زار میں منعقد ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس راحیل کامران اور دیگر شامل ہیں۔
حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد نے شرکت کی جبکہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی شریک ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔