انٹر بینک میں ڈالر معمولی کمی کے بعد 22192 روپے کا ہوگیا
ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپیہ کو استحکام ملا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2پیسے کی کمی سے 221.92روپے کی سطح پر جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 227.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپے کو استحکام ملا۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سےایکس چینج کمپنیوں کو موصولہ ترسیلات زر کا 20فیصد اپنے کسٹمرز کو فروخت کرنے کی اجازت سے بھی روپیہ مستحکم ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح اور دوست ممالک کی جانب سے وعدوں کے باوجود پاکستان کے لیے مطلوبہ فنڈز کے عدم اجراء سے مارکیٹ پلئیرز میں اگرچہ اضطراب ہے لیکن حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ڈالر کے خریداروں پر نظر رکھنے سے امکان ہے کہ ڈالر کی پیشقدمی رک جائے گی۔