ایس ای سی پی اسکینڈلقائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس کل ہوگا

وفاقی سیکریٹری خزانہ ایس ای سی پی کے اسکینڈل اور بے قاعدگیوں پر بریفنگ دیں گے

وفاقی سیکریٹری خزانہ ایس ای سی پی کے اسکینڈل اور بے قاعدگیوں پر بریفنگ دیں گے. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کا اجلاس کل(جمعہ)طلب کیا گیا ہے جس میں سیکریٹری خزانہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اسکینڈل اور بے قاعدگیوں کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔


اجلاس کی صدارت چیئرپرسن کمیٹی شاذہ فاطمہ خواجہ کریں گی جبکہ وزیر خزانہ کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن کمیٹی شاذہ فاطمہ خواجہ کریں گی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر ارکان سید نوید قمر، آفتاب شیرپاؤ، پرویز ملک، دانیال عزیز، سردار جعفر لغاری، عبدالرشیدگوڈیل، محمد علی راشد، مراد سعید،ناصر خٹک، نفیسہ شاہ، سید مصطفی محمود، مس فائلس عظیم، لیلیٰ خان، خالدہ منصور، شیخ فیاض الدین، عالم داد لالیکا، رانا شمیم احمد، قیصر احمد شیخ، سعید احمد منیس شرکت کریں گے۔

سیکریٹری خزانہ ایس ای سی پی میں مختلف اداروں کے خلاف انکوائریاں زیرالتوأ رکھنے سے قومی خزانے کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی بھی تفصیل بتائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایس ای سی پی اور سابق چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی کو بھی تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے جبکہ ایس ای سی پی اسلام آباد، لاہور اورکراچی کے منیجنگ ڈائریکٹروں کے علاوہ چیئرمین جے ایس گروپ ، چیئرمین اے کے ڈی گروپ اور ملک اے اعوان سیکیورٹیز کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
Load Next Story