سعودی امداد اورشیخ رشید کے روکے جانے کے خلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

1980 میں پیسے لے کر ہم نے مجاہدین بنائے پھر ان ہی کو2001 میں دہشت گرد قرار دے کر مارا، عمران خان

ایئرپورٹ پر جو سلوک میرے ساتھ ہوا وہ حکمران کے ساتھ بھی ایک دن ہو گا، شیخ رشید ۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعتوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سعودی امداد اور شیخ رشید کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے معاملے پرقومی اسمبلی میں احتجاج کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سعودی امداد پر بات کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی، جس پر پیپلز پارٹی کے ارکان کھڑے ہوگئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کسی مقصد کے بغیر پیسے نہیں دیتا۔ عالمی سطح پر شیعہ سنی لڑائی کرائی جا رہی ہے، 1980 کی دہائی میں ہم نے پیسے لے کر مجاہدین بنائے اور 2001 میں ان ہی کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ عوام کا حق ہے کہ وہ پوچھےاس تحفے کی کیا قیمت ادا کرنی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جو سلوک ان کے ساتھ ہوا، ایسا ہی سلوک حکمرانوں کے ساتھ بھی ایک نہ ایک دن ضرور ہوگا۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن ارکان اجلاس کا واک آؤٹ کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔
Load Next Story