شاہ محمود کا پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے پنجاب پولیس

توقع ہے کہ پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا، پنجاب پولیس

—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طرف سے شہدا پولیس کی وردی کو گالی دینے پر پنجاب پولیس نے شدید افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیرآباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے جبکہ اِس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں، حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط بھی کوئی نئی بات نہیں۔


ماضی قریب میں مختلف سیاسی اور قومی رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں اور مذہبی جذبات کی توہین جیسے الزامات کی درخواستوں پر بھی ایسی ہی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا، اِن سیاسی رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔
Load Next Story