سینیٹر مشتاق احمد نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسی فلمیں پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملہ ہیں، سینیٹر

فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلم 'جوائے لینڈ' کو پاکستانی معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے نمائش روکنے کا مطالبہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔



جماعت اسلامی کے سینیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسی فلموں کے ذریعے پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے وزارت اطلاعات و نشریات سے تحریری طور پر فلم کی نمائش کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ فلم کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Load Next Story