فٹبال فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پرفیڈریشن کی میرا ڈونا کوپاکستان آنے کی دعوت
پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت کام ہورہاہے لیکن بدقسمتی سے انھیں کبھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے نہیں دیکھا، میرا ڈونا
لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا نے ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام کی فٹبال کے حوالے سے سمجھ بوجھ کو پاکستان فٹبال ایسو سی ایشن کے حکام سے بھی کم کیا قرار دیا پاکستان فٹبال فیڈریشن نے میرا ڈونا کو ہی پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ماضی کے اسٹار فٹبالر کا ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام کو فٹبال کے حوالے سے پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام سے بھی کم سمجھ بوجھ ہے جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 158 ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت سے اچھے کام ہو رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے انھیں کبھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے نہیں دیکھا۔
دوسری جانب میراڈونا کے بیان پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نمائندہ نوید حیدر نے انہیں پاکستان آنے اور پاکستان فٹبال کی ترقی کیلئے خدمات پیش کرنے کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستانی فٹبال نے فٹبال رینکنگ میں 172 درجہ سے 158 درجہ پر ترقی کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان فٹبال کے کھیل میں مسلسل ترقی کر رہا ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان اسپائرنگ نیشن ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے، پاکستانی فٹبال کی ترقی میں میراڈونا