شرمین عبید کا سندھ اور بلوچستان کی خواتین کیلئے ’مینٹور شپ‘ پروگرام کا اعلان
منتخب خواتین کو10 لاکھ معاونت اور 9 ماہ تک امریکا اور اسکاٹ لینڈ کے فلم سازوں سے تربیت دلوائی جائے گی
عالمی شہریت یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سندھ اور بلوچستان کی خواتین فلم سازوں کے لیے 'مینٹور شپ' پروگرام کا اعلان کردیا۔
شرمین عبید چنائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ منصوبے کے تحت سندھ اور بلوچستان کی 20 خواتین فلم سازوں کو منتخب کیا جائے گا۔
منتخب ہونے والی خواتین کو جوڑی کی صورت میں منصوبہ دیا جائے گا اور مجموعی طور پر 10 فلمیں تیار کی جائیں گی۔
مینٹور شپ پروگرام میں شرکت کی خواہش مند خواتین فلم سازوں کو اپنی درخواستیں 25 نومبر تک بھیجنے کی ہدایت کی گئی اور درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
منتخب ہونے والی ہر جوڑی کو تقریبا 10 لاکھ روپے تک معاونت اور 9 ماہ تک امریکا اور اسکاٹ لینڈ کے فلم سازوں سے تربیت دلوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ 'پٹاخا پکچر' کا منصوبہ گزشتہ برس شروع کیا تھا اور اس کے تحت جنوری 2022 میں پہلی بار ملک بھر کی 10 خواتین فلم سازوں کو 12 ہفتوں کی تربیت اور معاونت فراہم کی گئی تھی۔