پاک فوج نے کرم اور اورکزئی اضلاع کو ملانے والی طویل سڑک کی تعمیر مکمل کرلی
پاک فوج نے سڑکوں کی تعمیر اور علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع کو ملانے والی 27 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرم تا ضلع اورکزئی کے درمیان پاک فوج کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 27 کلومیٹر طویل سڑک دونوں اضلاع کے خوبصورت مقامات کو آپس میں ملاتی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سڑکوں کی تعمیر اور علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس سڑک کی تعمیر سے قبائلی اضلاع میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔