عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں نت نئے بیانات نے معاملے کو مزید پچیدہ بنادیا

میں نے عمران خان کے کوئی زخم نہیں دیکھے، ریسکیو اہلکار

—فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں نت نئے بیانات نے معاملے کو مزید پچیدہ بنادیا۔

عمران خان کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکار رضوان کے دو متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں بعد موقع پر طبی امداد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکار کے دو ویڈیو بیانات اس وقت گردش کررہے ہیں۔

پہلے ویڈیو بیان میں نامعلوم شخص ریسکیو اہلکار سے عمران خان کے زخموں کے بارے سوالات پوچھتا ہے جس پر ریسکیو اہلکار رضوان کہتا ہے کہ عمران خان کو بائیں ٹانگ پر گھٹنے کے نیچے زخم تھا، میں نے وہاں خون دیکھا اور اس کو کور کرنے کی کوشش کی، وہاں کافی رش تھا اور مجھے دھکے لگ رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ میں نے زخم دیکھا اور پرسنل گارڈ سے دھکے لگے جس کے بعد عمران خان کے ذاتی گارڈ ان کو نیچے لیکر چلے گئے، میں نے ایک جگہ زخم دیکھا۔ پہلا ویڈیو بیان سامنے آنے کے کچھ دیر بعد وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کی جانب سے ریکسیو اہلکار کا دوسرا ویڈیو بیان سامنے آیا۔

جس میں ریسکیو اہلکار کہتا ہے کہ اسکا تعلق وزیر آباد سے ہے، میں نے وقوعہ کے وقت عمران خان کے قریب پہنچنے کی کوشش کی مگر ان کے قریب نہ پہنچ سکا، میں نے ان کے کوئی زخم نہیں دیکھے، اتنی دیر میں عمران خان کے گارڈز انکو نیچے لے گئے اور دوسری ٹیم نے طبی امداد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے دو ویڈیو بھی سامنے آچکے ہیں۔
Load Next Story