ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت چاہتی ہے تو مارشل لا کی حمایت ترک کرے بلاول بھٹو

ایم کیو ایم کی آمریت کی حمایت اور سندھ مخالف پالیسی جاری ریی تو ساتھ کام کرنا ناممکن ہوگا، سرپسرت اعلیٰ پیپلز پارٹی

ایم کیو ایم کی آمریت کی حمایت اور سندھ مخالف پالیسی جاری ریی تو ساتھ کام کرنا ناممکن ہوگا، سرپسرت اعلیٰ پیپلز پارٹی ۔فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھتو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت چاہتی ہے تو اسے مارشل لا کی حمایت ترک کرنی ہوگی۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس نےآمریت کی حمایت بھی جاری رکھی ہے، اسے اگر صوبائی حکومت میں شامل ہونا ہے تو آمریت کی حمایت اور سندھ مخالفت کی پالیسی کو چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر دونوں جماعتوں کا ساتھ کام کرنا ناممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اس حوالے سے دبئی اور کراچی میں دونوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں اورامکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ ایم کیوایم آئندہ چند روز میں سندھ حکومت میں شامل ہوجائے گی۔
Load Next Story